ونڈا کی قیمت میں مزید 2 سو روپے بوری اضافہ کر دیا گیا

 ونڈا کی قیمت میں مزید 2 سو روپے بوری اضافہ کر دیا گیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)شہر سمیت ضلع بھر میں موسمی شدت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملاوٹ شدہ کھل بنولہ کی تیاری اور سپلائی کا سلسلہ عروج پر پہنچ چکا ہے جبکہ ونڈا کی قیمت میں مزید 2 سو فی بوری اضافہ کر دیا گیا۔

مویشی پال حضرات کا کہنا ہے کہ محکمہ اس حوالے سے کوئی چیک نہیں رکھتا، اگر کوئی شکایت کی بھی جائے تو ساز باز کر کے معاملہ دبا دیا جاتا ہے ۔انہوں نے ارباب اختیار سے نوٹس لے کر ہنگامی اقدامات کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں