پانچ ہزار پودے لوگوں میں فری تقسیم

پانچ ہزار پودے لوگوں میں فری تقسیم

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ہینڈل فاونڈیشن رجسٹرڈ سرگودھا کا مشاورتی اجلاس زیر صدارت ملک افتاب احمد اعوان( چئیرمین )مقامی ریسٹورنٹ میں ہوا۔ اسکے بعد پانچ ہزار افراد کو فری پودے تقسیم کئے۔

ملک محمد اشرف برھان نے خصوصی شرکت کی، اس موقع پر ملک افتاب احمد اعوان نے سال 2025 کی کاگزاری پڑھ کر سنائی۔ گزشتہ سال تنظیم کی طرف سے مختلف مقامات پر دس ہزار پودے پی ایچ اے کے تعاون سے لگائے گئے جبکہ پانچ ہزار پودے لوگوں میں فری تقسیم کئے گئے ۔ جبکہ خواتین کے حقوق کے حوالے سے سیمیناراورواک کا اہتمام کیا گیا۔ ملک محمد اشرف برہان اور حسن محمود خان ایڈووکیٹ نے کارکردگی کو سراہا اور ہینڈل فاونڈیشن کے ساتھ مکمل طور پر ساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی۔ تنظیم کچھ نئے ممبرز نے بھی شمولیت کی۔ تنظیم ائندہ ماہ ماوں کے حقوق کے عالمی دن پر انکو خراج تحسین پیش کرے گی جس کے ٹیم ممبران کو ٹاسک دے دیا گیا ہے ۔ عنقریب اسکو حتمی شکل دے دی جائے گی۔تمام ممبران نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں