بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر پانچ لاکھ روپے ہتھیالئے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) شہری کو بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر پانچ لاکھ روپے ہتھیالئے گئے بتایا جاتا ہے کہ۔۔۔
سیال موڑ پر واقع ایک نجی دفتر میں ساجد نامی شخص نے میانوالی کے راشد کو رومانیہ بھجوانے کیلئے پندرہ لاکھ روپے وصول کئے مگر ایک سال گزرنے کے بعد بھی اسے بیرون ملک نہیں بھجوایا الٹا یہ کہہ کر دس لاکھ روپے واپس کر دیئے کہ کمپنی بند ہو گئی ہے جس پر راشد نے بقایا پانچ لاکھ روپے کی واپسی کا تقاضا کیا تو موصوف ایک جعلی چیک دے کر روپوش ہو گیا، جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی۔