مزدا کھڑے ٹرالہ میں سے ٹکراگیا، ایک شخص جاں بحق ، دوسرا زخمی
مزدا کھڑے ٹرالہ میں سے ٹکراگیا، ایک شخص جاں بحق ، دوسرا زخمی عمر لالو کے علاقہ میں موٹر سائیکل کی زد میں آ کر 7سالہ بچی شدید زخمی ہو گئی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ٹریفک کے مختلف حادثات کے دوران فیصل آباد روڈ پر آہلی رواں کے قریب سیمنٹ سے لوڈ ٹرالہ کا ٹائر برسٹ ہونے پر ڈرائیور ضیاء الحسن اور ہیلپر محمد اقرار گاڑی سائیڈ پر کھڑی کر کے ٹائر تبدیل کررہے تھے کہ اس دورا ایک تیز رفتار مزدا ٹرک ڈرائیور سے بے قابو ہو کر سیدھا کھڑے ٹرالہ میں آ ن لگا جس کے باعث اقرار حیدر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ گیا جبکہ ضیاء الحسن شدید زخمی ہو گیا،جبکہ عمر لالو کے علاقہ میں تیز رفتار موٹر سائیکل کی زد میں آ کر 7سالہ عجوہ نور شدید زخمی ہو گئی ،دودہ میں بھی بے قابو موٹرسائیکل نے پانچ سالہ ناد علی زخمی ہو گیا ، اطلاعات ملنے پر ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ پولیس نے حادثہ کے ذمہ داروں کے خلاف مقدمات درج کرلئے ۔