واں بھچراں شہر اور گرد و نواح میں تیز آندھی

 واں بھچراں شہر اور  گرد و نواح میں تیز آندھی

واں بھچراں .(نمائندہ دنیا ) واں بھچراں شہر اور گرد و نواح میں تیز آندھی۔ جھکڑ کے بعد موسلادھار بارش سے گندم سمیت فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

واں بھچراں اور گردونواح میں تیز جھکڑ اور آندھی کے بعد گرج چمک کیساتھ موسلا دھار بارش شروع ہوگی جس سے کھیتوں میں پڑی ہوئی گندم اور کھڑی فصل کو شدید نقصان پہنچا۔ متعدد مقامات پر کسانوں نے گندم کاٹ کر تھریشر لگانے کیلئے کھیتوں میں رکھی ہوئی تھی۔ کہ اچانک جھکڑ اور آندھی آگئی اور تیز بارش شروع ہوگئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں