ایرانی ڈیزل کی سپلائی کی کوشش ناکام
کراچی(اسٹاف رپورٹر)سچل پولیس نے ایرانی ڈیزل کی سپلائی/فروختگی میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ملزمان عارضی جھونپڑی نما دکان قائم کرکے کھلے عام ایرانی ڈیزل سپلائی / فروخت کررہے تھے ۔پولیس نے مین سپر ہائی وے سبزی منڈی کے قریب چار ملزمان کو گرفتار کر کے چار ڈرموں میں موجود تقریباً 250 لٹر ڈیزل، دو جنریٹر، پائپ، موبائل فونز اور نقدی برآمد کرلی۔