گورنر پنجاب، اسپیکرسندھ ودیگر کی زید جکھرانی کے سوئم میں شرکت

گورنر پنجاب، اسپیکرسندھ ودیگر کی زید جکھرانی کے سوئم میں شرکت

جیکب آباد (نمائندہ دنیا)گورنر پنجاب، اسپیکر سندھ اسمبلی، سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف جیکب آباد پہنچے جہاں انہوں نے میر زید حسین جکھرانی کے سوئم میں شرکت کی۔ اس موقع پر سینکڑوں دیگر افراد بھی موجود تھے۔

 جبکہ سیاسی و سماجی شخصیات کی جانب سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے ۔ میر اعجاز حسین جکھرانی کے صاحبزادے میر زید حسین جکھرانی کا سوئم جیکب آباد میں ادا کیا گیا، اس موقع پر قرآن خوانی اور مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ بعد ازاں شرکاء میں کھانا بھی تقسیم کیا گیا، دریں اثناء میر زید حسین جکھرانی کے انتقال پر مولانا فضل الرحمن سمیت مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے جکھرانی ہاؤس پہنچ کر میر اعجاز حسین جکھرانی سے تعزیت کا اظہار کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں