ایف آئی اے اینٹی کرپشن کی کارروائی ،بدنام زمانہ حوالہ ڈیلر گرفتار

ایف آئی اے اینٹی کرپشن کی کارروائی ،بدنام زمانہ حوالہ ڈیلر گرفتار

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کراچی نے کشمیر روڈ مسلم آباد سوسائٹی میں کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ حوالہ ڈیلر محمد شاہد ولد عبدالرحمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے موبائل فون اور تحریری ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے دوران حوالہ/ہنڈی کے ذریعے چین (آر ایم بی) میں رقوم کی منتقلی کے شواہد ملے ، ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ ایک منظم گروہ اس غیر قانونی کاروبار میں ملوث ہے جس کے بعض ارکان دبئی میں مقیم ہیں۔ترجمان ایف آئی اے نے کہا ہے کہ ملوث ملزمان میں امین، راشد، احسن، الطاف، عبدالسلام اور اشرف کے نام سامنے آئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں