ریونیو ریکوری اہداف کی سو فیصد تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت

ریونیو ریکوری اہداف کی سو فیصد تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت

ریونیو ریکوری اہداف کی سو فیصد تکمیل یقینی بنانے کی ہدایتڈپٹی کمشنر بھکر نے ریونیو ریکوری، بار دانہ کی شفاف تقسیم کا جائزہ لیا

بھکر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی کی زیر صدارت ریونیو ریکوری کے سلسلے میں خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) راؤ ذوالفقار علی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) ڈاکٹر ارشد وٹو، اسسٹنٹ کمشنر بھکر غلام محی الدین اور متعلقہ ریونیو افسروں نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر نے مختلف مدات میں ریونیو ریکوری، بار دانہ کی بروقت اور شفاف تقسیم سمیت دیگر متعلقہ امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔ متعلقہ افسران نے ریکوری کی موجودہ صورتحال، درپیش مسائل اور اہداف کے حصول کے حوالے سے بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی نے ہدایت کی کہ ریونیو ریکوری کے تمام اہداف کی سو فیصد تکمیل ہر صورت یقینی بنائی جائے ، اس ضمن میں سست روی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بردانہ کی شفاف تقسیم کو یقینی بنایا جائے تاکہ کسانوں کو بروقت سہولیات میسر آ سکیں۔انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ فیلڈ میں مانیٹرنگ کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے اور ریونیو سے متعلقہ معاملات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے ۔تاکہ حکومتی پالیسیوں پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں