پلاٹ فراڈ، 12 لاکھ روپے ہڑپ کرنے پر2افراد کے خلاف مقدمہ
سلانوالی (نمائندہ دنیا )سلانوالی میں مبینہ طور پر پلاٹ فروخت کے نام پر 12 لاکھ روپے کا فراڈ سامنے آیا ہے ۔
متاثرہ شہری محمد سراج کے مطابق پراپرٹی ڈیلر محمد سرفراز اور اس کے ساتھی محمد صفدر نے جعلی ملکیت ظاہر کر کے پلاٹ فروخت کیا اور رقم وصول کرنے کے بعد رجسٹری سے انکار کر دیا۔پولیس نے دونوں افراد کے خلاف 468، 471 اور 420 تعزیرات پاکستان کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔