جائیداد ہتھیانے پر تین جعلسازوں کیخلاف مقدمہ درج

جائیداد ہتھیانے پر تین جعلسازوں کیخلاف مقدمہ درج

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)بوگس دستاویزات کے ذریعے شہری کی کروڑوں روپے کی جائیداد ہتھیانے پر تین جعلسازوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

90شمالی مین سلانوالی روڈ پر کمرشل رقبہ کے مالک محمد سلطان نے پولیس کو بتایاکہ قاسم، اشتیاق اور محمد سرفراز نے اس کے کمرشل رقبہ کی جعلی فرد اور اسٹام پیپرز تیار کرتے ہوئے میرے جعلی انگوٹھے لگوا کر مقامی عدالت سے جعلی ڈگری حاصل کی ،جس پر تینوں کے خلاف قانونی کاروائی شروع کر دی گئی تاحال گرفتاری عمل میں نہ آ سکی ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں