پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ عوام دشمنی:محمد منیب سلطان چیمہ
پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ عوام دشمنی:محمد منیب سلطان چیمہ مہنگائی کے ستائے عوام پر ظلم کے پہاڑ توڑ دئیے ،مشکلات میں مزید اضافہ ہو گا
بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا)سابق صوبائی وزیر محمد منیب سلطان چیمہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو عوام دشمن اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا بھر میں تیل کی قیمتوں میں کمی ہو رہی ہے جبکہ پاکستان میں حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لٹر اور پیٹرول کی قیمت میں 14 روپے فی لٹر اضافہ کر کے مہنگائی کے ستائے عوام پر ظلم کے پہاڑ توڑ دئیے ہیں۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پہلے ہی مہنگائی، بے روزگاری اور بجلی کے بھاری بلوں نے عوام کی کمر توڑ رکھی ہے ، ایسے میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہر طبقۂ فکر کے لیے مشکلات میں مزید اضافہ کرے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹ کے کرایوں، اشیائے خوردونوش اور روزمرہ استعمال کی تمام اشیا کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگا، جس کا براہِ راست اثر غریب اور متوسط طبقے پر پڑے گا۔