موٹر سائیکل چوری اور نقب زنی میں ملوث 3 رکنی گینگ گرفتار

موٹر سائیکل چوری اور نقب زنی میں ملوث 3 رکنی گینگ گرفتار

موٹر سائیکل چوری اور نقب زنی میں ملوث 3 رکنی گینگ گرفتار جاوید، حسن عثمان اور کامران سے 6 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال برآمد

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)پولیس نے موٹر سائیکل چوری اور نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث 3 رکنی گینگ کو گرفتار کر کے لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کر لیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا محمد صہیب اشرف کی ہدایت پر ایس ایچ او سلانوالی سرفراز احمد نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزمان جاوید، حسن عثمان اور کامران کو گرفتار کیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 6 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد ہوا، جسے قانونی کارروائی کے بعد اصل مالکان کے حوالے کر دیا گیا۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔ڈی پی او سرگودھا نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے پولیس ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں