خوشاب:ہڈالی میں فائرنگ، خاتون جاں بحق، ملزمان فرار
خوشاب:ہڈالی میں فائرنگ، خاتون جاں بحق، ملزمان فرار پولیس جوہرآباد موقع پر پہنچ گئی ، لاش پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل
خوشاب (نمائندہ دنیا) نواحی قصبہ ہڈالی کے محلہ ٹوانیاں والا میں خاور حیات اور اس کے ساتھیوں نے اندھا دھند فائرنگ کر کے رخمت بی بی دختر عمر حیات وڈھل کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے ۔اطلاع ملتے ہی صدر پولیس جوہرآباد موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرنے کے بعد مقتولہ کی لاش پوسٹمارٹم کے لیے ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال جوہرآباد منتقل کر دی۔ پولیس نے ملز موں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی ہے ۔ ذرائع کے مطابق قتل کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آ سکیں۔