شاہ پور صدر: مشکوک شخص سے ناجائز اسلحہ برآمد

شاہ پور صدر: مشکوک شخص  سے ناجائز اسلحہ برآمد

شاہ پور صدر (نامہ نگار) پولیس تھانہ شاہ پور صدر نے شہزاد پور موڑ پر ایک مشکوک شخص کو روک کر ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا۔

ملزم شاہد عمران سکنہ وڈھی کو چیکنگ کے دوران روکا گیا تو وہ پولیس کو دیکھ کر بھاگنے لگا، تاہم پولیس نے اسے قابو کر لیا۔جامہ تلاشی کے دوران ملزم کے قبضے سے 30 بور پستول برآمد ہوا جس پر اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں