ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آ کر گلی میں کھیلتا سات سالہ بچہ شدید زخمی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آ کر گلی میں کھیلتا سات سالہ بچہ شدید زخمی ہو گیا، بتایا جاتا ہے کہ۔۔۔
نواح علاقے جان محمد والا کے رہائشی ریاست خان کا بیٹا سات سالہ ادیان عباس گلی میں کھیل رہا تھا کہ اسی اثناء میں عقب سے آنیوالی ٹریکٹر ٹرالی نے اسے کچل دیا ،جس کے باعث وہ شدید زخمی ہو گیا، بچے کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جبکہ پولیس نے ٹریکٹر ٹرالی کے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔