سکیورٹی کا مناسب انتظام نہ کرنے پر5 افراد گرفتار،مقدمات درج
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)تھانہ سول لائن کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے پانچ افراد کو گرفتار کرلیا۔
جنکی جانب سے اپنے ہوٹلز اور دکانوں پر سکیورٹی کا انتہائی غیر مناسب انتظام کیا گیا تھا۔ جو کسی بڑی واردات کا سبب بن سکتا تھا۔ پولیس نے گرفتار افراد کیخلاف مقدمات درج کرکے قانونی کارروائی بھی شروع کر دی۔