منشیات فروش گرفتار،ڈیڑھ کلو ہیروئن پکڑی گئی

 منشیات فروش گرفتار،ڈیڑھ  کلو ہیروئن پکڑی گئی

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)بدنام زمانہ منشیات فروش کو گرفتار کر کے ڈیڑھ کلو سے زائد ہیروئن برآمد کرلی گئی۔

تھانہ جھنگ بازار کے علاقے ماہئے شاہ قبرستان کے قریب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ریکارڈ یافتہ منشیات فروش حامد کو گرفتار کرلیا۔ جسکی تلاشی کے دوران ڈیڑھ کلو سے زائد ہیروئن برآمد کرلی گئی۔ ملزم منشیات فروشی میں مصروف تھا۔ جس کیخلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی بھی شروع کر دی گئی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں