غفلت اور لاپرواہی سے ٹرک چلانے پر ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج
شاہ پور صدر ( نامہ نگار)غفلت اور لاپرواہی سے ٹرک چلانے پر ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ جھاوریاں گشت پر معمور تھی کہ۔۔۔
ایک ٹرک جو بھیرہ سے شاہ پور کی طرف انتہائی تیز رفتاری اور زگ زیگ کرتے ہوئے آرہا تھا کو روکنے کااشارہ کیا جو بھاگنے کی کوشش کرنے لگا جس کو تعاقب کرکے پکڑ لیا معلوم کرنے پر پتہ چلا کہ ٹرک کو مرید عباس سکنہ جھنگ چلا رہا تھا ڈرائیور سے لائسنس مانگا گیا جو وہ موقع پر پیش نہ کر سکا پولیس تھانہ جھاوریاں نے گاڑی کو تھانے بند کرکے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا