بھائی نے بھائی کے گھر کو آگ لگا دی قیمتی سامان جل کر راکھ

 بھائی نے بھائی کے گھر کو آگ لگا دی قیمتی سامان جل کر راکھ

بیوی خوف کے مارے بچوں کو لے کر دروازے سے باہر نکل گئی ، مقدمہ درج

شاہ پور صدر ( نامہ نگار)گھریلو رنجش پر بھائی کی غیر موجودگی میں سگے بھائی نے مشتعل ہو کر گھر کو آگ لگا دی قیمتی سامان جل کر راکھ ہو گیا ملزم کے خلاف مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق محمد فہیم ولد محمد ممتاز سکنہ نسیم کالونی شاہ پور صدر نے پولیس تھانہ شاہپور صدر میں رپورٹ درج کرائی کہ وہ محنت مزدوری کے سلسلہ میں گھر سے باہر تھا کہ اس کا سگہ بھائی محمد علی شیر ولد محمد ممتاز سکنہ نسیم کالونی شاہ پور صدر مسلح چاقو ہو کر آ گیا اور اسکی کی بیوی کو للکارنے لگا بیوی نے خوف کے مارے دروازہ بند کر دیا لیکن ملزم بیٹھک کے راستہ سے گھر میں داخل ہو گیا اور بیوی کو ڈرانے دھمکانے لگا بیوی خوف کے مارے بچوں کو لے کر دروازے سے باہر نکل گئی ملزم نے مشتعل ہوکر گھر کو آگ لگا دی جس سے محمد فہیم کے گھر کا قیمتی سامان مالیتی تقریبا 6 لاکھ روپے جل کر راکھ ہو گیا پولیس تھانہ شاہ پور نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کر دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں