ٹیچر والدین میٹنگز کو باقاعدگی سے منعقد کرنیکی تجاویز پر غور

  ٹیچر والدین میٹنگز کو باقاعدگی سے منعقد کرنیکی تجاویز پر غور

تعلیم کے ساتھ کردار سازی اور نظم و ضبط پر بھی توجہ دینااہم ضرورت ، ڈپٹی کمشنر

بھکر(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی کی زیر صدارت سکول ایجوکیشن کونسل کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن شازیہ توصیف سمیت محکمہ تعلیم کے متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران ضلع بھر کے سرکاری سکولوں میں معیارِ تعلیم، تدریسی سرگرمیوں، طلبہ کی حاضری، اساتذہ کی کارکردگی اور تعلیمی ماحول کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر سکولوں میں کوالٹی آف ایجوکیشن کو مزید بہتر بنانے ، ٹیچر پیرنٹس میٹنگز کو باقاعدگی سے منعقد کرنے اور طلبہ کی تعلیمی استعداد میں اضافے کیلئے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی نے ہدایت کی کہ سکولوں میں صاف ستھرا اور سرسبز ماحول برقرار رکھا جائے۔

جبکہ شجرکاری اور سبزہ زاروں کی بہتری پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ طلبہ کو خوشگوار تعلیمی ماحول میسر آ سکے ۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ کردار سازی اور نظم و ضبط پر بھی خصوصی توجہ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔اجلاس میں گورنمنٹ ہائی سکول 47 ٹی ڈی اے کے بعض انتظامی و تعلیمی امور بھی زیر بحث آئے ، جن کے حل کیلئے ضروری اقدامات کی ہدایات جاری کی گئیں ۔تاکہ وہاں تعلیمی سرگرمیوں کو مزید بہتر بنایا جا سکے ۔اس موقع پر منکیرہ کے میل و فی میل اے ای اوز/تعلیمی افسران کی کارکردگی کو بھی سراہا گیا اور انہیں تعریفی سرٹیفکیٹس دئے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں