ملازمین نے تاجر کے ایک کروڑ روپے ہتھیا لئے

ملازمین نے تاجر کے ایک کروڑ روپے ہتھیا لئے

گودام سے 1کروڑ3لاکھ روپے کا سامان غائب پایا گیا، مقدمہ درج

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ملازمین نے تاجر کو ایک کروڑ روپے کا ٹیکہ لگا دیا ، بتایا جاتا ہے کہ گلشن بلال کے محمد اکبر نے کارخانہ بازار میں ایک بڑا برتن سٹور اور بلاک نمبر6میں گودام بنا رکھا ہے ، جہاں سے مختلف اوقات کے دوران برتن غائب ہوتے رہے ، جس پر ریکی کی گئی تو نعیم جو کہ ملازم ہے کو اﷲ دتہ ، صدیق اور اسد اﷲ کو جعلی رسید کے ذریعے گودام سے پچاس ہزار روپے کے برتن بغیر بتائے ایک شخص کو دیتے ہوئے پکڑلیا مزید جانچ پڑتال کرنے پر گودام سے 1کروڑ3لاکھ روپے کا سامان غائب پایا گیا، جس پر ملزمان نے دیگر تاجروں کے سامنے جرم کا اقرار کرتے ہوئے سامان پورا کرنے کا وعدہ کیا مگر بعدازاں صاف انکاری ہو گئے ،جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں