تین گناہوں کو اﷲ نہیں بخشے گا اور وہ ہیں کفر، شرک اور منافقت ، عالم دین رانا محمد جمیل

تین گناہوں کو اﷲ نہیں بخشے  گا اور وہ ہیں کفر، شرک اور  منافقت ، عالم دین رانا محمد جمیل

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) عالم دین رانا محمد جمیل خاں نے جامع مسجد اہل حدیث چک نمبر91 شمالی دورہ کے موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے قرآن کی روشنی میں بتایا کہ ان قرآنی آیات میں اﷲ تعالیٰ نے مومنین کو پانچ باتوں کا حکم دیا ہے۔۔۔

ایک تو اﷲ سے ڈرنے کا دوسرا مسلم ہونے کی حالت میں مرنے کا تیسرا اﷲ کی رسی کو مضبوطی سے پکڑنے کا چوتھا گروہ بندی نہ کرنے کا اور پانچواں اﷲ کی نعمت کو یاد کرنے کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تین گناہوں کو اﷲ نہیں بخشے گا اور وہ ہیں کفر، شرک اور منافقت اور  یہ بتایا کہ منکر حدیث، منکر قرآن ہے اور امت مسلمہ کا اتحاد و اتفاق تب ہی ممکن ہے جب ان برائیوں کو چھوڑ دیا جائے ورنہ دنیا بھی برباد ہے اور آ خرت بھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں