کارپوریشن کے 150 پنشنرز کو تا حال رقم ادا نہیں کی گئی
متاثرین کے بجلی کے بلوں کی رقم ادا نہ کرنے پر گھروں کے کنکشن بھی کٹ گئے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کارپوریشن کے 150 کے قریب پنشنرز کو تا حال پینشن کی رقم ادا نہیں کی گئی جس کی وجہ سے گھروں میں فاقہ کشی شروع ہو گئی ہے ،بعض متاثرین کے بجلی کے بلوں کی رقم ادا نہ کرنے پر گھروں کے بجلی کے کنکشن بھی کٹ گئے ہیں مئی کی 12 تاریخ ہو چکی ہے لیکن کسی ذمہ دار آفیسر کو میونسپل کارپوریشن کے بوڑھے پینشنرز کی فکر نہیں ،میونسپل ٹیچرز یونین کے رہنما قاری عبدالوحید کا کہنا ہے کہ ریٹائرڈ ملازمین کے ساتھ میونسپل کارپوریشن کے افسران کا رویہ حد تک آمیز ہو چکا ہے موجودہ ملازمین اپنی تنخواہیں تو بروقت وصول کر رہے ہیں لیکن ریٹائرڈ پنشنرز کا کوئی پرسان حال نہیں دو وقت کی روٹی کو بھی ترسنا شروع ہو گئے ہیں۔
محدود پنشن کی رقم سے اپنا گزر اوقات کرنے والے پنشنرز اس ساری صورتحال سے پریشان ہیں ان کا کہنا ہے کہ دکانداروں نے ادھار کی رقم دینے سے انکار کر دیا ہے بجلی گیس کے بال ادا نہیں ہو رہے کمشنر سرگودہ ڈویژن ،وزیراعلی پنجاب اور دیگر حکام بالا کو اس ساری صورتحال کا نوٹس لینا چاہیے پنشنرز کا کہنا ہے کہ اگر ان کے ساتھ یہی سلوک روا رکھا گیا تو وہ شدید احتجاج کریں گے ۔