چک 71 جنوبی سے چک 72 جنوبی تک سڑک کی تعمیر کا افتتاح

 چک 71 جنوبی سے چک 72  جنوبی تک سڑک کی تعمیر کا افتتاح

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے پی پی 74 حاجی میاں اکرام الحق نے کارکنوں کے ہمراہ چک 71 جنوبی سے چک 72 جنوبی تک سڑک کی تعمیر کا فیتہ کاٹ کر افتتاح کر دیا۔۔۔

افتتاحی تقریب میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما میاں شہباز احمد، میاں عادل اکرام، میاں عدنان، میجر عامر نصیر باٹھ، چوہدری جاوید احمد چیمہ، چوہدری حلیم آرائیں، عثمان خان، چوہدری شاہد وڑائچ، انیس جنجوعہ، نعمان چدھڑ، فرحت بھٹی سمیت سینکڑوں کی تعداد میں کارکنان شریک تھے ، اس موقع پر میاں اکرام الحق اور میاں شہباز احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اپنے وعدوں کی تکمیل کا سلسلہ ترقیاتی کاموں کی صورت میں پورا کر رہی ہے اور عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں