پریس کلب کوٹ مومن کی تقریب حلف برداری
کوٹ مومن (نمائندہ دنیا) پریس کلب کوٹ مومن کی تقریب حلف برداری نہایت شاندار اور پروقار انداز میں منعقد ہوئی، جس میں نومنتخب عہدیداران و ممبران سے باقاعدہ حلف لیا گیا۔
تقریب میں ایم پی اے میاں سلطان علی رانجھا، پیر سید عرفان رسول شاہ گیلانی سجادہ نشین دربار فیض عالم کوٹ مومن، ممتاز احمد گوندل (او ایس آر ہیڈ پاکستان، دنیا میڈیا گروپ)، اسسٹنٹ کمشنر اختر ملک، ناصر محمود پنوں ڈی ایس پی کوٹ مومن، چوہدری حسن نواز رانجھا، ڈاکٹر آصف نعمان جنجوعہ (سی او فہد میگا سینٹر)، عاطف اسلم جنجوعہ (پروپرائٹر فہد میگا سینٹر)، چوہدری مہتاب ڈب (سی او گلوریا پیلس میرج ہال) اور رانا ندیم (ڈائریکٹر پنجاب کالج)رانا اسد اویس(ایس ایچ او)سمیت متعدد سیاسی، سماجی اور انتظامی شخصیات نے شرکت کی۔تقریب کے اختتام پر پریس کلب انتظامیہ کی جانب سے معزز مہمانوں کے اعزاز میں پرتکلف ظہرانہ دیا گیا۔