15 مئی تک کسان کارڈ کی 100 فیصد ریکوری ہر صورت یقینی بنائی جائے ،ڈائریکٹر زراعت

 15 مئی تک کسان کارڈ کی  100 فیصد ریکوری ہر صورت  یقینی بنائی جائے ،ڈائریکٹر زراعت

کلورکوٹ (نامہ نگا)دفتر اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع) کلورکوٹ ضلع بھکر میں کسان کارڈ قرضہ ریکوری اور کپاس کاشت مہم 2026 کے حوالے سے ایک اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔

 اجلاس میں مراکز کلورکوٹ، جنڈانوالہ اور دلیوالہ کی کارکردگی اور پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس کی صدارت ڈائریکٹر زراعت (توسیع) سرگودھا نے کی جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) بھکر نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ایگریکلچر انٹرنشپ پروگرام کے تحت تحصیل کلورکوٹ اور مرکز دلیوالہ میں خدمات انجام دینے والے 21 ایگریکلچر انٹرز سمیت دیگر فیلڈ افسران نے بھی شرکت کی۔اجلاس کے دوران کسان کارڈ قرضہ ریکوری کے عمل کو مزید مؤثر بنانے پر زور دیا گیا۔ ڈائریکٹر زراعت (توسیع) سرگودھا نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ 15 مئی تک کسان کارڈ کی 100 فیصد ریکوری ہر صورت یقینی بنائی جائے ۔ اس کے علاوہ تحصیل کلورکوٹ میں زیادہ سے زیادہ کپاس کی کاشت کے اہداف مکمل کرنے کے لیے بھی متعلقہ افسران کو خصوصی ہدایات جاری کی گئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں