سلانوالی:خاتون سے مبینہ چھیڑخوانی کی کوشش، ملزم گرفتار
سلانوالی (نمائندہ دنیا )چھوٹی بچی کو سکول چھوڑ کر واپس گھر جانے والی ایک شریف خاتون سے سکول کے باہر کھڑے اوباش موٹر سائیکل سوار کی جانب سے مبینہ طور پر چھیڑخوانی کی کوشش کی گئی۔
خاتون کے شور و واویلا پر ملزم موٹر سائیکل موقع پر چھوڑ کر فرار ہو گیا۔بعد ازاں سلانوالی پولیس نے متاثرہ خاتون سحرش بتول کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے اوباش شخص ساغر ولد غلام محمد، قوم مسلم شیخ، سکنہ چک نمبر 134 جنوبی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ اس کا موٹر سائیکل بھی تھانہ میں بند کر دیا گیا ہے ۔