میانوالی: طالبعلم سے موبائل فون اور نقدی چھین کر ملزم فرار
میانوالی (نامہ نگار )تھانہ پپلاں کی حدود میں کالج کے طالبعلم سے مسلح ڈکیتی کی واردات پیش آئی، جس میں ڈاکو موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار ہو گئے ۔
ٹبہ مہربان شاہ کے قریب کندیاں کے رہائشی بارہویں جماعت کے طالبعلم عدیل کندی سے مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پر ڈکیتی کی۔مسلح ملزمان نے طالبعلم سے قیمتی موبائل فون جس کی مالیت تقریباً 1 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے ۔اور نقدی چھین لی، جبکہ مزاحمت پر اسے تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔