تھیلسیمیا کے مریض بچوں کے لئے بلڈ ڈونیٹ کیمپ آج ہو گا

تھیلسیمیا کے مریض بچوں  کے لئے بلڈ ڈونیٹ کیمپ آج ہو گا

فاروقہ/سرگودھا( نمائندہ دنیا)انجمن ہلال احمر سرگودھا مقامی انجمن تاجران،سرسبز ٹیم اور فروکہ ہیروز کے زیر اہتمام تھیلسیمیا کے مریض بچوں کے لئے بلڈ ڈونیٹ کیمپ آج 17 مئی کو اسلامک آئڈیل سکول میں لگایا جائے گا۔

 مسلم لیگ کے ضلعی نائب صدر رانا عبدالجبار،پی ٹی آئی کے سابق امیدوار قومی اسمبلی نور حیات کلیار جماعت اسلامی کے تحصیل امیر حاجی زاہد حسین ،انجمن تاجران کے صدر ملک عطااﷲ نے نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ کو تھیلسیمیا کے مرض میں مبتلا بچوں کی زندگیاں بچانے کے لئے خون کے عطیات دینے کے لئے کیمپ میں آئیں اور اپنے مستقبل کی زندگیاں بچائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں