اخراجات کم کرنے تک مہنگائی کم نہیں ہو گی:ملک محمد اشرف،حکیم مختار انجم

 اخراجات کم کرنے تک مہنگائی کم نہیں  ہو گی:ملک محمد اشرف،حکیم مختار انجم

فاروقہ/سرگودھا( نمائندہ دنیا)مقامی سیاسی ،سماجی کارکنوں ملک محمد اشرف،حکیم مختار انجم نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی اور معاشی استحکام کے لئے ضروری ہے کہ جو منصوبے خزانے پر بوجھ ہیں انھیں فوری طور پر ختم کر دیا جائے۔

 تاکہ پاکستان معاشی طور پر مضبوط ہو انھوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی میں رکاوٹ غیر ضروری منصوبے بھی ہیں انھوں نے کہا کہ مہنگائی میں کمی اسوقت تک ممکن نہیں جب تک غیر ضروری اخراجات ختم نہیں کئے جاتے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں