ریڑھیاں کھڑی کرکے ٹریفک بلاک کرنے والے 3 افراد گرفتار
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ریڑھیاں کھڑی کرکے ٹریفک بلاک کرنے والے تین افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقے میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے تین افراد کو گرفتار کر لیا۔ جو ریڑھیاں کھڑی کرکے ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ کا سبب بننے کے ساتھ شہریوں کیلئے مسائل پیدا کر رہے تھے ۔ جن کیخلاف مقدمات درج کرکے قانونی کارروائی بھی شروع کر دی گئی ہے ۔