عیدالاضحی کا پہلا روز بچوں اور بڑوں کیلئے مصروف گزرا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) عیدالاضحیٰ کا پہلا روز بچوں اور بڑوں کے لئے مصروف گزرا، بڑوں نے جانور قربان کرائے جبکہ بچوں نے گوشت تقسیم کیا اور عیدی جمع کی جبکہ دوسرے اور تیسرے روزپارکوں و تفریحی مقامات پر لوگوں کا بے پناہ رش رہا۔
بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد پارکوں میں تفریحی پروگراموں سے لطف اندوز ہوتی رہی ،کئی لوگوں نے قربانی کے گوشت کے ذائقہ دار کھانوں کے ہمراہ خوب پکنک منائی، رنگارنگ ملبوسات میں ملبوس بچوں نے خوشیوں کے رنگ بکھیر دیئے ،رحمت العالمین’ جوائے لینڈ پارک و دیگر مقامات کے اندر اور باہر دکانیں سجائے خوانچہ فروشوں کی بھی چاندی رہی ۔