بیوپاریوں کی بڑی تعداد نے عید اور ٹرو کا روز مویشی منڈیوں میں ہی گزارا

 بیوپاریوں کی بڑی تعداد نے عید اور ٹرو  کا روز مویشی منڈیوں میں ہی گزارا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) دور دراز سے آنے والے مویشیوں کے بیوپاریوں کی بڑی تعداد جن کے مویشی فروخت نہ ہو سکے تھے نے عید اور ٹرو کا روز مویشی منڈیوں میں ہی گزارا کیونکہ عید کی وجہ سے ٹرانسپورٹ کم ہونے کے باعث ٹرانسپورٹ مالکان منہ مانگے کرائے طلب کر رہے تھے ۔

ایسے بیوپاریوں نے نماز عید بھی مویشی منڈیوں کی قریبی مساجد میں ہی ادا کی اور قربانی کا فریضہ بھی مویشی منڈیوں میں ہی ادا کیا۔ قربانی کر کے ان بیوپاریوں نے گوشت گردونواح کی آبادیوں کے مکینوں میں تقسیم کر دیا۔ جبکہ بیوپاریوں نے کھانے پکانے کا بھی انتظام بھی مویشی منڈیوں میں ہی کر رکھا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں