خاتون انصاف اور تحفظ کیلئے عید کے روز تھانے پہنچ گئی

خاتون انصاف اور تحفظ کیلئے  عید کے روز تھانے پہنچ گئی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) شوہر کے مظالم کا شکار خاتون انصاف اور تحفظ کیلئے عید کے روز تھانے پہنچ گئی۔

اظہار ٹاؤن کی رہائشی اقراء بی بی نے پولیس کو بتایا کہ آئے روز بلا وجہ کی مارپیٹ سے دلبرداشتہ ہو کر دو ما ہ قبل اس نے شوہر محمد ندیم کا گھر چھوڑ کر اپنے والد کے گھر رہائش اختیار کر لی،اور اس سے تعلق ختم کر لیا،عید کے دوسرے دن موصوف میرے گھر میں دخل ہوا اور چھری اٹھا کر حملہ کر کے زخمی کر دیا،جس پر پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ایف آئی آر میں متاثرہ خاتون نے وزیر علی مریم نواز شریف سے اپیل کی ہے کہ ایک بیٹی ہونے کے ناطے مجھے انصاف اور تحفظ دیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں