ستھرا پنجاب ڈیپارٹمنٹ کے افسران کا میونسپل کمیٹی کے دفاتر پر قبضہ
ستھرا پنجاب ڈیپارٹمنٹ کے افسران کا میونسپل کمیٹی کے دفاتر پر قبضہ نئے پلے گراونڈ میں لوڈ رکشے اور دیگر ہیوی ڈیوٹی گاڑیا ں آناشروع کر دی ہیں
شاہ پور صدر) نامہ نگار)ستھرا پنجاب ڈیپارٹمنٹ کے افسران نے میونسپل کمیٹی شاہ پور صدر کے متعدد دفاتر پر قبضہ کر لیا ، کروڑوں روپے کی لاگت سے نوجوانوں کیلئے تعمیر کئے گئے منی اسٹیڈیم پر ستھرا پنجاب کے افسران نے قبضہ کر لیا ہے ، نئے جدید طرز پر تعمیر کئے گئے پلے گراونڈ میں لوڈ رکشے اور دیگر ہیوی ڈیوٹی گاڑیا ں آنا شروع کر دی ہیں جس سے گراونڈ تباہ ہو گئے ہیں ، جبکہ اسٹیڈیم میں تعمیر شدہ نئے کمروں پر افسران نے قبضہ جما لیا ہے ،اس کے ساتھ ساتھ میونسپل کمیٹی شاہ پور صدر کی پرانی عمارت پر بھی ستھرا پنجاب نے قبضہ کرلیا ہے ، جہاں کئی ایئر کنڈیشنر بھی نصب ہیں ، ستھرا پنجاب کا عملہ دن رات اے سی چلائے رکھتا ہے جبکہ بجلی کے بل میونسپل کمیٹی کو ادا کرنا پڑتے ہیں ، قانون کے مطابق ستھرا پنجاب منی اسٹیڈیم اور میونسپل کمیٹی کی عمارات استعمال نہیں کر سکتے ، نہ ہی کسی مجاز اتھارٹی نے انہیں یہ عمارات استعمال کرنے کی اجازت دی ہے ، شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ منی اسٹیڈیم اور میونسپل کمیٹی سے ستھرا پنجاب کا ناجائز قبضہ چھڑوایا جائے ْ۔