چوہدری حامد حمید کی رہائشگاہ پر ایک خصوصی تقریب کا انعقاد

چوہدری حامد حمید کی رہائشگاہ پر ایک خصوصی تقریب کا انعقاد

چوہدری حامد حمید کی رہائشگاہ پر ایک خصوصی تقریب کا انعقاد 28 مئی کو ایٹمی دھماکے کرکے دفاع کو ناقابل تسخیر بنا دیا،راشد نصر اللہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) یومِ تکبیر کے سلسلے میں سابق وزیرِ مملکت و ایم این اے چوہدری حامد حمید کی رہائشگاہ پر ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر زکوٰۃ و عشر راشد نصراﷲ تھے ۔ جبکہ دیگر شرکاء میں ممبر قومی اسمبلی محترمہ ارم حامد حمید، ڈویڑنل صدر پاکستان مسلم لیگ ن چوہدری شاہ نواز رانجھا، چیئرمین ایجوکیشن کمیشن پنجاب ملک شعیب اعوان ، سابق چئیرمینز و وائس چئیرمینز، کونسلرز پارٹی عہدیداران، ورکرز کی بڑی تعداد شامل تھی،اس موقع پرتقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیر وزیر اعلی راشد نصراﷲ نے کہا کہ 28 مئی 1998 کا دن پاکستان کی تاریخ کا سنہری باب ہے جب ملک نے ایٹمی دھماکے کر کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنا دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں