سائونڈ سسٹم کی خلاف ورزی 41 مذہبی کارکن گرفتار
الفضل ٹاؤن ،بھلوال،چھانٹ،54شمالی،66شمالی ،41شمالی،بچہ کلاں،چوکیرہ، ساہی وال،حاجی پورہ،سلانوالی،میلاد چوک سمیت دیگر مقامات پر کاررائیاں ملزموں نے ضلعی انتظامیہ سے اجازت نامہ لئے بغیر کھالیں وصول کیں ، لائوڈ سپیکر پر چندہ بھی مانگتے رہے ، 14خطیبوں کے خلاف مقدمات
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) بغیر اجازت کھالیں اور چندہ جمع کرنے اور ساؤڈ سسٹم کی خلاف ورزی پر مذہبی جماعتوں اور مدارس کے 41 کارکنوں کو کو گرفتار کر لیا گیا،ذرائع کے مطابق عید کی چھٹیوں کے دوران پولیس کی جانب سے 86جنوبی ،24جنوبی 23 الف جنوبی ،69جنوبی ،الفضل ٹاؤن ، بھلوال، چھانٹ، 54شمالی،66شمالی ،41شمالی،بچہ کلاں، چوکیرہ، ساہی وال،حاجی پورہ، سلانوالی، بلاک نمبر31،69 جنوبی،میلاد چوک،دھریمہ ،بھا بھڑہ سمیت دیگر مقامات پر کارائیاں کر کے محمد نواز،ظہیر عباس، عبدالرشید،ظفر اقبال،محمد عمران،محمد ریاض، عمر شہزاد، اسحاق، محمد اظہر، واجد حسین، عامر اعجاز، سمیع اﷲ،احتشام امیر، رضوان اشفاق،محمد اسماعیل، حافظ محمد عارف، صفدر حسین، حافظ عبدالرحمان، محمد عثمان، سید اقبال، حافظ سلطان خان، محمد فرحان،محمد افضل، عدیل نواز، علی شان، فیصل اقبال، اظہر عباس، محمد عمران وغیرہ 41کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کر لئے ان پر الزام ہے کہ انہوں نے ضلعی انتظامیہ سے اجازت نامہ لئے بغیر نہ صرف کھالیں وصول کیں بلکہ چندہ مانگنے کے ساتھ ساتھ ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی بھی کرتے رہے ۔ انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نماز عید کے موقع پر اونچی آواز میں تقاریر کرنے پر جامع مسجد مبارک پورہ کے خطیب قاری محمد اکبر،جامع مسجدجمال مصطفی مغل کالونی کے خطیب مولوی محمد رضوان،جامع مسجد شاخ مدینہ مغل کالونی کے خطیب حافظ محمد لاریب، جامع مسجد گلزار مدینہ 45جنوبی کے خطیب حافظ جمیل احمد، عید گاہ چک نمبر46جنوبی میں خطیب مفتی امتیاز احمد،جاع مسجد محمد 115جنوبی کے خطیب حافظ ارسلان علی ،جامع مسجد بلال 45جنوبی کے خطیب مولانا غلام مصطفی،جامع مسجد قباء45جنوبی کے خطب عطاء مصطفی،جامع مسجد صدیق اکبر 45جنوبی کے خطیب حفیظ اﷲ،جامع مسجد گلزار مدینہ دھپ سڑی کے خطیب حافظ محمد طیب ،جامع مسجد ویرووال کے خطیب قاری احسان محمد،جامع مسجد حضور پور کے خطیب قاری راجہ اشفاق،جامع مسجد لاری اڈا میانی کے خطیب قاری بلال احمد،جامع مسجد سگھ بالا کے خطیب حافظ محمد عمر کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے ۔