ایس ایس پی آپریشنز کی کھلی کچہری ،عوام کی داد رسی کاحکم

ایس ایس پی آپریشنز کی کھلی  کچہری ،عوام کی داد رسی کاحکم

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ایس ایس پی آپریشنز عمران ملک نے شہریوں کے مسائل اور شکایات کے ازالے کیلئے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔

 انچارج کمپلینٹ سیل اور دیگر پولیس افسربھی موجود تھے ، کھلی کچہری میں درخواستوں اور شکایات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ شہریوں کی داد رسی اور فوری ریلیف کی فراہمی کیلئے متعلقہ افسروں کو موقع پر ہی احکامات جاری کئے گئے ۔ اس حوالے سے ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا تھا کہ کھلی کچہری کا مقصد عوام کو بروقت انصاف، شفاف کارروائی اور مؤثر ریلیف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے ، عوامی مسائل کا فوری حل، شہریوں کی داد رسی اور انکے اعتماد کا حصول اولین ترجیحات میں شامل ہے ، شہریوں کے ساتھ کسی بھی قسم کی ناانصافی یا غیر ضروری تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، تمام درخواستوں اور شکایات کو میرٹ، شفافیت اور قانون کے تقاضوں کے مطابق نمٹانے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں