ڈاکٹر مرزا ہارون رشید سپردِ خاک رسم قل آج ہو گی
بھلوال (نمائندہ دنیا)سائیں مرزا بابر رشید کے بڑے بھائی ڈاکٹر مرزا ہارون رشید کی نمازِ جنازہ لاہور میں ادا کر دی گئی، جبکہ انہیں مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔
مرحوم، مرزا عبدالرشید کے صاحبزادے تھے اور لاہور میں مقیم تھے ۔ وہ گزشتہ روز رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے تھے ، جس پر اہلِ خانہ، عزیز و اقارب اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔مرحوم کی روح کے ایصالِ ثواب کیلئے رسمِ قل شریف آج بروز پیر یکم جون صبح 9 بجے مرکزی جامع مسجد، مین بازار بھلوال میں ادا کی جائیگی، جس میں اہلِ علاقہ، سیاسی و سماجی شخصیات اور مرحوم کے عزیز و اقارب کی شرکت متوقع ہے ۔ڈاکٹر مرزا ہارون رشید کے انتقال پر شہر بھر کی سیاسی، سماجی، تاجر اور صحافی برادری نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی۔۔۔ ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے ، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور پسماندگان بالخصوص سائیں مرزا بابر رشید اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے ۔