کلورکوٹ :پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ

کلورکوٹ :پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ

کلورکوٹ :پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہقیمتوں میں 122روپے فی لٹر تک کمی ہونی چاہیے تھی:سید افتخار حسین

کلورکوٹ (نمائندہ دنیا )جماعت اسلامی ضلع بھکر کے امیر سید افتخار حسین شاہ نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 22روپے فی لٹر کمی ناکافی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 122روپے فی لٹر تک کمی ہونی چاہیے تھی۔انہوں نے کہا کہ حکومت جب پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرتی ہے تو سینکڑوں روپے کے حساب سے اضافہ کیا جاتا ہے ، جبکہ کمی کے وقت صرف چند روپے کم کیے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث مہنگائی اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے اور غریب آدمی کا جینا مشکل ہو گیا ہے ۔سید افتخار حسین شاہ نے مزید کہا کہ عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود ملک میں اس تناسب سے ریلیف نہیں دیا جاتا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی ہوئی ہے ، مگر اسکے اثرات مقامی مارکیٹ میں نظر نہیں آ رہے ۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کی جائے تاکہ مہنگائی میں کمی آئے اور عام آدمی کو ریلیف مل سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں