سرکاری کالونیوں میں غیر قانونی قبضے ، چھان بین تعطل کا شکار

سرکاری کالونیوں میں غیر قانونی قبضے ، چھان بین تعطل کا شکار

سرکاری کالونیوں میں غیر قانونی قبضے ، چھان بین تعطل کا شکار انکوائری محکمہ بلڈنگز ایم اینڈ آر راولپنڈی کے سپرد تھی ،معاملہ آگے نہ بڑھ سکا

سرگودھا (سٹاف رپورٹر) محکمہ ہائی وے اور بلڈنگز کی رہائشی کالونیوں میں غیر قانونی قبضوں اور قواعد کی خلاف ورزیوں کی چھان بین مبینہ طور پر اہم انکشافات کے بعد روک دی گئی ہے ۔ذرائع کے مطابق یہ انکوائری محکمہ بلڈنگز ایم اینڈ آر راولپنڈی کے سپرد تھی، جس کی ابتدائی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ دونوں محکموں کی سرکاری کالونیوں میں درجنوں رہائش گاہوں پر مبینہ طور پر غیر قانونی قبضے موجود ہیں۔رپورٹ کے مطابق بعض سرکاری ملازمین اور افسران نے سرکاری رہائش گاہیں آگے کرائے پر دے رکھی ہیں، جبکہ متعدد مقامات پر متعلقہ اجازت کے بغیر اضافی کمرے بھی تعمیر کیے گئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے ماضی میں بھی متعدد شکایات اور درخواستیں موصول ہو چکی ہیں، تاہم ان پر خاطر خواہ کارروائی نہ ہو سکی۔ اسی طرح ڈویژنل اور ضلعی انتظامیہ کی ہدایات بھی عملی طور پر نافذ نہیں کی جا سکیں۔رپورٹ میں مبینہ طور پر سفارش کی گئی تھی کہ خلاف ورزی کرنے والے افسران و ملازمین کے کوائف اینٹی کرپشن کو ارسال کر کے کارروائی کی جائے ، تاہم معاملہ آگے نہ بڑھ سکا اور چھان بین کا عمل تعطل کا شکار ہو گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں