نیشنل بنک آ سان بینکار ی کی خدمات فراہم کرنے کے لیے مسلسل اقدامات برؤے کارلا رہا ،جائزہ اجلاس

 نیشنل بنک آ سان بینکار ی کی  خدمات فراہم کرنے کے لیے مسلسل  اقدامات برؤے کارلا رہا ،جائزہ اجلاس

میانوالی (نامہ نگار)نیشنل بنک آف پاکستان عوام کو جدید،محفوظ اور آ سان بینکار ی کی خدمات فراہم کرنے کے لیے مسلسل اقدامات برؤے کارلا رہا ہے ۔

ان سہولیات کا مقصد مالیاتی خدمات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانا اور ملک کی معاشی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا ہے ۔ اس حوالے سے نیشنل بنک میانوالی کا عملہ عوام کو تمام سہولیات بہم پہنچانے اور ان کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ہمیشہ پیش پیش ہیں۔ ان خیالات کا اظہار نیشنل بنک میانوالی میں ایک جائزہ اجلاس میں کیا گیا۔ آ پریشن مینجر نیشنل بنک میانوالی وقاص نزیر،ا پریشن آ فیسر محمد معز کے علاوہ دیگر افسران وسٹاف اس موقع پر موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں