ایس ای تھل کینال سرکل میانوالی کا ہیڈ ورکس کالاباغ سب ڈویژن داودخیل کا دورہ
داودخیل(نماندہ دنیا) ایس ای تھل کینال سرکل میانوالی یاسر منیر کا ہیڈ ورکس کالاباغ سب ڈویژن داودخیل کا دورہ ۔
جاری تعمیری و ترقیاتی کاموں کا معانہ ، اس موقع پر انکے ہمراہ ایکسین کالاباغ آحمد رفیق بھی موجود تھے تفصیل کے مطابق سپریٹنڈنگ انجینیر (ایس۔ای) تھل کینال سرکل میانوالی یاسر منیر نے ہیڈ ورکس کالاباغ سب ڈویژن داودخیل جناح بیراج کا اچانک دورہ کیا اس موقع پر ایکسین کالاباغ آحمد رفیق و دیگر افسران موجود تھے ایس۔ای یاسر منیر نے جناح بیراج ڈان اسٹریم پر سٹون ڈالنے کے کام ، ریسٹ ہاس کینال کالونی کی اپگریڈیشن و دیگر جاری تعمیری و ترقیاتی کاموں کا معانہ کیا اور کام کے دوران استعمال ہونے والے میٹریل کا جایزہ لیا اور موقع پر موجود کنٹریکٹرز و محکمہ افسران کو کام کے معیار پر سمجھوتہ نہ کرنے اور معیاری میٹیریل کو یقینی بنانے کی ہدایات دیں اور جاری ترقیاتی سکیموں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے اور سرکاری فنڈز کے درست استعمال کرنے بارے احکامات دیے ۔