سرگودھا : محنت کش بچے کوزیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) الیکٹریشن نے 11سالہ محنت کش بچے کو درندگی کا نشانہ بنا ڈالا ،بتایا جاتا ہے کہ۔
علی پور نون کا رہائشی گیارہ سالہ عبدالرحمان بلال الیکٹریشن کی دوکان پر کام سیکھ رہا ہے جس نے گزشتہ روز اپنے ہی ماتحت کام کرنیوالے عبدالرحمان کو ڈرا دھمکا کر بد فعلی کا نشانہ بنا ڈالا اور دھمکی دی کہ کسی کو بتایا تو جان سے ماردونگا، بچے نے تمام روداد گھر والوں سے گوش گزار ک دی جس پر وہ تھانے پہنچ گئے ، پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔