سوشل میڈیا کا استعمال قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے کریں ،پولیس حکام

سوشل میڈیا کا استعمال قانون کے دائرے  میں رہتے ہوئے کریں ،پولیس حکام

حیدرآباد تھل نمائندہ دنیا)محرم الحرام کی آمد کے پیشِ نظر ایس ایچ او تھانہ حیدرآباد تھل نوید اقبال ساہی نے تمام سوشل میڈیا صارفین سے اپیل کی ہے کہ فیس بک واٹس ایپ ٹک ٹاک انسٹاگرام ایکس (ٹوئٹر) اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا استعمال ذمہ داری احتیاط اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے کریں۔

انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو برقرار رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔ سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت اشتعال انگیزی فرقہ وارانہ مواد جھوٹی خبروں افواہوں اور قانون شکنی پر مبنی پوسٹس کی تشہیر سے مکمل اجتناب کیا جائے ۔ ایسے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ایس ایچ او نوید اقبال ساہی نے واٹس ایپ گروپس کے ایڈمنز سے خصوصی گزارش کی کہ وہ اپنے گروپس کی سرگرمیوں پر نظر رکھیں اور غیر مصدقہ یا اشتعال انگیز مواد کی تشہیر سے گریز کریں تاکہ معاشرے میں امن اور بھائی چارے کی فضا برقرار رہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں