شوہر نے ماں بیٹی کو گھر سے دھکے دے کر نکال دیا

 شوہر نے ماں بیٹی کو گھر سے دھکے دے کر نکال دیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)باجوہ کالونی کی رہائشی حسینہ بی بی نے پولیس کو بتایا کہ وہ بیوہ تھی اور2020میں اس نے سردار مسیح سے دوسری شادی کر لی اور پہلے شوہر سے 3۔بچوں کے ہمراہ سردار مسیح کیساتھ رہنے لگی

 اس دوران سردار نے اپنی 15سالہ سوتیلی بیٹی سے ناجائز تعلقات بنانے کی کوشش کی جس کے انکار پر ملزم نے اپنی بیوی اور بچوں کو گھر سے نکال دیا جو کہ ایک رشتہ دار کے گھر چلی گئی اب ملزم مختلف طریقوں سے پریشان اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہا جس پرپولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں