سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے الزام میں مقدمہ درج

سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے الزام میں مقدمہ درج

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) تھانہ کینٹ پولیس نے کنٹونمنٹ بورڈ کے بلڈنگ چیکر علی عمران حیدر پر مبینہ تشدد، کارِ سرکار میں مداخلت اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا ۔

پولیس کے مطابق واقعہ پی اے ایف روڈ، لیاقت کالونی میں پیش آیا، جہاں بلڈنگ چیکر علی عمران حیدر دورانِ ڈیوٹی مبینہ ناجائز تعمیرات کی جانچ پڑتال اور انہیں رکوانے کے لیے موجود تھے ۔ اسی دوران محمد یاسین اور اس کے ساتھ موجود پانچ نامعلوم افراد نے ان پر حملہ کر دیاایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے سرکاری اہلکار کو تشدد کا نشانہ بنایا، جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں اور سرکاری فرائض کی انجام دہی میں رکاوٹ ڈالی۔ حملے کے دوران سرکاری ریکارڈ اور کاغذات بھی چھین لیے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں