خاتون کو دو بچوں سمیت اغواء کرکے واپس نہ کرنے پر 3افراد کیخلاف مقدمہ درج
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) خاتون کو دو بچوں سمیت اغواء کرکے واپس نہ کرنے پر تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
بتایا جاتا ہے کہ جوہر کالونی سے سات روز قبل (آ) اور اسکے دو بچے آٹھ سالہ ثقلین اور دس سالہ حمنہ پر اسرار طور پر غائب ہو گئے ، ورثاء نے اپنے طور پر تلاش کے دوران پتا چلایا کہ انہیں اسی علاقے کے حمزہ وغیرہ تین افراد نے اغواء کیا ہے جس پر گھر والوں نے حمزہ کے اہل خانہ سے رابطہ کیا جس پر انہوں نے خاتون اور بچوں کی واپسی کی یقین دہانی کروائی مگر بعدا زاں انکاری ہو گئے جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی۔