گرمی کے موسم میں غیر علانیہ لوڈ شیڈنگ عوام کیلئے عذاب بن گئی
گرمی کے موسم میں غیر علانیہ لوڈ شیڈنگ عوام کیلئے عذاب بن گئی واپڈا اہلکار جب چاہیں برقی رو معطل کر دیتے ہیں اور انہیں کوئی پوچنے والا نہیں
خوشاب(نمائندہ دُنیا)گرمی اور تپش کے شدید ترین موسم میں بجلی کی غیر علانیہ لوڈ شیڈنگ عوام کیلئے عذاب بن گئی ، واپڈا اہلکار جب اور جس وقت چاہیں برقی رو معطل کر دیتے ہیں اور انہیں کوئی پوچنے والا نہیں، بالخصوص رات کے وقت میں کئی کئی گھنٹے بجلی بند رہتی جس کی وجہ سے شہریوں کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں ۔ طویل دورانیہ کی لوڈ شیڈنگ کے باعث فراہمی آب کا نظام بھی درہم برہم ہو چکا ہے ،جوہر آباد کے مکینوں نے اس صورتحال پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ سے استدعا کی ہے کہ واپڈا حکام کو تمام شہری و دیہی علاقوں میں شہریوں کو تسلسل کے ساتھ بجلی فراہم کرنے کا پابند بنایا جائے انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ایک جانب تو بجلی کی پیدوار میں اضافہ کے اعلانات کئے جا رہے ہیں اور دوسری جانب شہریوں سے بجلی کے بھاری بلوں کی وصولی کے باوجود بجلی فراہم نہیں کی جاتی ، اس صورتحال کے تدارک کیلئے عملی اقدامات اٹھاے کی ضرورت ہے ۔